17 دسمبر، 2017، 7:39 PM

مقبوضہ فلسطین میں 11 فلسطینی شہید اور 3000 سے زائد زخمی

مقبوضہ فلسطین میں 11 فلسطینی شہید اور 3000 سے زائد زخمی

مقبوضہ فلسطین میں امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد شروع ہونے والے حالیہ انتفاضہ میں اب تک 11 فلسطینی شہید اور 3000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اعداد و شمار سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد شروع ہونے والے حالیہ انتفاضہ میں اب تک 11 فلسطینی شہید اور 3000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر قانونی فیصلے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں احتجاجی مظآہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطینیوں کی حمایت میں اسلامی اور غیر ممالک میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین میں شروع ہونے والے حالیہ انتفاضہ میں اب تک 3000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 25 اسرائيلی فوجی اور صہیونی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائيلی فوج نے درجنوں فلسطینی بچوں اور عورتوں کو بھی حراست میں لےلیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب کے علاوہ پورے عالم اسلام میں اسرائيل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔

News ID 1877420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha